ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کے نیشنل ہائی اسکول میں جماعت دہم کے طلبا کے لئے امتحانی نفسیات پر جمیل شریف کا خصوصی خطاب

مرڈیشور کے نیشنل ہائی اسکول میں جماعت دہم کے طلبا کے لئے امتحانی نفسیات پر جمیل شریف کا خصوصی خطاب

Thu, 09 Feb 2017 21:45:43    S.O. News Service

بھٹکل:9/فروری    (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی کے طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے تمام کھیل کود اور دیگر سرگرمیوں کو چھوڑ کر صرف امتحان کی تیار ی میں جٹ جائیں۔ ان خیالات کا اظہارآل انڈیاآئیڈیل  ٹیچرس اسوسی ایشن بھٹکل کے صدر اور   اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول کے استاد محمد جمیل شریف نے کیا۔

WhatsApp_Image_2017-02-08_at_10_36_17_PM.jpeg

وہ یہاں نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور میں دسویں جماعت کے طلبا کے لئے 8فروری بروز بدھ  منعقد کئے گئے  امتحانات کی نفسیاتی دباؤ کو کیسے دور کریں نامی پروگرام میں بطور رہنماکار طلبا سے مخاطب تھے۔ موصوف نے طلبا کو نفسیاتی دباؤ سے باہر نکلنے کے مختلف طریقے کار بتاتے ہوئے امتحانات کی تیار ی کیسے کی جاتی ہے اس کی طرف طلبا کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا سے کہاکہ رات کے اوقات کی پڑھائی کے علاوہ صبح میں کم ازکم دو گھنٹے مطالعہ کریں۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا کی زندگی میں ایس ایس ایل سی کی اہمیت اور مستقبل میں اس کی ضرور ت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا آغاز محمد صوام گنگاولی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ محترمہ شاہین بدرنے استقبالیہ پیش کیاتو روی راج نے شکریہ اداکیا۔


Share: